پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھا۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر اپنے شو کے دوران مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کافی چھوٹی تھی جب میں لوگوں کی جوڑیاں بنا دیا کرتی تھی اور ان میں سے تین سے چار لوگوں کی آپس میں شادیاں بھی ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپارٹمنٹ میں رہتے تھے تو مجھے بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھا، میں امی کو کہتی تھی کہ دیکھیں امی اگر اس لڑکے کا اس لڑکی سے رشتہ ہو جائے تو کیسا رہے گا۔
ندا یاسر نے کہا کہ میں بہت چھوٹی تھی تب میں نے اپنے ماموں کی شادی کروائی تھی، میری ممانی ہمارے پڑوس میں رہتی تھیں تو میں نے امی سے کہا یہ خاتون بہت اچھی اور مہربان ہیں آپ ماموں کے لیے انہیں دیکھ لیں۔
میزبان نے کہا کہ میری امی نے ممانی کو کبھی دیکھا بھی نہیں تھا، میرے کہنے پر دیکھا اور رشتہ ہوگیا۔ کافی چھوٹی عمر میں، میں نے رشتے جڑوا دیے۔
