پاکستان کے معروف اداکار بلال قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارے کامیاب ازدواجی رشتے کا راز یہ ہے میں اہلیہ سے ڈرتا ہوں۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار بلال قریشی نے اپنے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا جس دوران انہوں نے مداحوں کے کئی سوالات کے جوابات دیے۔
ایک صارف نے اداکار سے بہترین تعلق کیلئے کوئی نصیحت طلب کی تو بلال قریشی نے کہا کہ ایک کامیاب تعلق کیلئے عزت ضروری ہے۔
اداکار نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہمارے کامیاب ازدواجی رشتے کاراز یہ ہے میں عروسہ سے بہت ڈرتا ہوں۔
ایک اور صارف نے بلال قریشی سے سوال کیا کہ آپ کے اور اہلیہ کے درمیان عمر میں کتنا فرق ہے؟ اس پر بلال قریشی نے جواب میں بتایا کہ 10سال۔
بعد ازاں اسی صارف نے ایک اور سوال کیا کہ اہلیہ سے آپ 10سال بڑے ہیں یا اہلیہ آپ سے 10 سال بڑی ہیں۔
سوال پر بلال نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ بیٹا اگر یہ سوال میری اہلیہ نے پڑھ لیا نہ وہ آپ کو بتائیں گی۔
