Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر وائرل فقرہ چین ٹپاک ڈم ڈم کہاں سے آیا؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر وائرل فقرہ چین ٹپاک ڈم ڈم کہاں سے آیا؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

 گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’چین ٹپاک ڈم ڈم‘ فقرے سے بھرا ہوا ہے، اس فقرے پر تصاویر سے لے کر  ویڈیوز اور آڈیو کلپس تک بنائے گئے ہیں۔

  بھارتی میڈیا کے مطابق ’چین ٹپاک ڈم ڈم‘ مشہور زمانہ بھارتی کارٹون ’چھوٹا بھیم ‘ کے ایک منفی کردار ٹاکیا کا تکیہ کلام ہے۔

 

 

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس بارے میں بھی نشاندہی کی کہ 1966 میں ریلیز ہونے والی فلم لڑکا لڑکی میں کشمور کمار نے بھی ’چین ٹپاک ڈم ڈم‘ سے مماثل تکیہ کلام استعمال کیا تھا۔

 

Exit mobile version