بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ پریتی زنٹا کی سپر ہٹ فلم ‘ ویر زارا ‘ کو دوبارہ سنیما میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سال قبل ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’ ویر زارا ‘ کو دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔
فلم ویر زارا کو 13 ستمبر کو بھارت کے مختلف سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کرادار نبھایا تھا۔ اس فلم میں امیتابھ، ہیمامالنی اور رانی مکھرجی نے بھی اہم کردار نبھائے تھے۔
یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں یہ فلم 23 کروڑ روپے میں بنائی گئی تھی جس نے پوری دنیا سے 97 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔
