Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی جس سے میرے مداح مایوس ہوں، سارہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی جس سے میرے مداح مایوس ہوں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں ٹی وی اسکرین یا کسی ایوارڈ شوز میں ڈانس نہیں کرتی، مداحوں نے مجھے کبھی بھی ڈانس کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

سارہ خان نے کہا کہ میرے مداح مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، وہ میرے ڈراموں، میرے کردار اور میرے ملبوسات کی وجہ سے مجھے پسند کرتے ہیں، میں اپنے مداحوں کی پسند، ناپسند کا خیال رکھتی ہوں، میں کبھی ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی کہ جس کی وجہ سے میرے مداح مایوس ہوں یا اُنہیں میرے کسی عمل سے تکلیف ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں نے کبھی ٹی وی اسکرین پر ڈانس نہیں کیا اور مجھے اُمید ہے کہ میں کبھی مستقبل میں بھی اسکرین پر ڈانس نہیں کروں گی۔

Exit mobile version