Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کر گئے

پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کر گئے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کی ایک یاد گار تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ  میرے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کر گئے ہیں، براہِ کرم! اُن کی مغفرت کے لیے سورۂ فاتحہ پڑھیں۔

 

 

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی چند ماہ سے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

Exit mobile version