Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ندا یاسر کا اپنی شادی میں ہونے والے خرچے سے متعلق اہم انکشاف

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اپنی شادی میں ہونے والے خرچے سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے بتایا کہ مجھے مارننگ شو کی میزبانی کرتے ہوئے 15 سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب مارننگ شوز میں شائقین شادی پر مبنی مواد دیکھنا چاہتے تھے، اب ٹرینڈ کافی بدل گیا ہے۔

اپنی شادی پر آنے والے خرچے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میری شادی پر صرف 3 ایونٹ منعقد کیے گئے تھے۔

ندا یاسر نے کہا کہ میری شادی بہت شاندار اور پرتعیش انداز میں ہوئی تھی، ایک ہی دن میلاد اور مہندی رکھی گئی تھی، بعد ازاں مہندی اور بارات کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری شادی کو 22 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، 22 سال قبل میری شادی کی 3 تقریبات پر 10 لاکھ روپے کا خرچہ آیا تھا اور ولیمہ مکمل طور پر یاسر نواز کی جانب سے تھا۔

Exit mobile version