Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر کا شادی کے 8 سال بعد طلاق کا فیصلہ

بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے شادی کے 8 سال بعد طلاق کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق معروف اداکارہ ارمیلامٹونڈکر نے شادی کے 8 سال بعد بزنس مین شوہر محسن اختر میر سے طلاق کی درخواست دائر کردی ہے۔

پچاس سالہ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے 2016 میں کشمیری کاروباری شخصیت سے شادی کی تھی، اداکارہ نے کافی سوچ بچار کے بعد محسن کے ساتھ اپنی شادی ختم کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، یہ طلاق باہمی شرائط پر نہیں ہورہی ہے۔

 یاد رہے کہ اداکارہ نے 2019 میں انڈین نیشنل کانگریس سے سیاست میں قدم رکھا اور پھر 2020 میں انہوں نے شیوسینا میں شمولیت اختیار کی۔

ارمیلا کو آخری بار 2018 کی فلم کے ایک گانے میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ ٹی وی پر بچوں کے ڈانس رئیلٹی شو کے لیے جج کے طور پر بھی نظر آئیں۔

Exit mobile version