Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہرہ خان کو شاہ رخ خان نے کونسی نصیحت کی؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ سے ملنے والی نصیحت کے بارے میں بتادیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایکس پر ایک سوال و جواب سیشن رکھا، جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے کیے گئے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے کیا سیکھا؟ اس پر ماہرہ نے جواب دیا، ’زندگی میں خوشیوں کو آنے کا ایک موقع دو۔‘

ایک اور مداح نے سوال کیا کہ ان کے پسندیدہ ساتھی اداکار کونسے ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ انہیں احمد علی اکبر کے ساتھ کام کرنا بے حد اچھا لگا۔

 

Exit mobile version