Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

بالی ووڈ کی مشہور ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں مرکزی کردار ادا والے اداکار کارتک آریان نے بھول بھلیاں 3 کا پہلا ٹیزر جاری کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ یکم نومبر کو دیوالی کے موقع روح بابا اور مونجولیکا کا مقابلہ ہو گا۔

’بھول بھلیاں 3‘ میں کارتک آریان، ٹرپتی ڈمری، مادھوری ڈکشٹ اور ودیا بالن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

جہاں اداکارہ ودیا بالن کی اپنے کردار مونجولیکا سے واپسی نے شائقین کی دلچسپی کر بڑھایا ہے۔

ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کا فلم میں شامل ہونا شائقین کی فلم میں دلچسپی کو مزید بڑھا رہا ہے۔

فلم کے تیسرے حصے کی ہدایات انیس بزمی نے دی ہیں جبکہ اسے پروڈکشن کمپنی ’ٹی سیریز‘ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

کامیڈی ہارر فرنچائز کا پہلا حصہ 2007 میں ریلیز ہوا اور سال کی کامیاب ترین فلم بن گیا تھا، جس میں اداکار اکشے کمار، ودیا بالن اور راجپال یادو سمیت دیگر نے اداکاری کی تھی۔

بعد ازاں 2022 میں فلم کا دوسرا پارٹ ریلیز ہوا تھا جس میں کارتک آریان کے ساتھ تبو اور کیارا اڈوانی شامل تھیں۔

Exit mobile version