Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کی دیا بین کو بگ باس کی آفر

بھارت کے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں دیا بین کا مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ دیشا وکانی کو ریئلیٹی شو بگ باس کی آفر ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ 6 اکتوبر سے بگ باس کے سیزن 18 کا آغاز ہورہا ہے اور اب اس نئے سیزن کے امیدواروں سے متعلق خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ دیشا وکانی کو بھی اس سیزن کا حصہ بننے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن اُنہوں نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔

دیشا وکانی کو بگ باس کا حصہ بنانے کے لیے اب تک کی سب سے بڑی رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔

بگ باس کے میکرز نے دیشا وکانی کو بگ باس کے نئے سیزن 18 کا حصہ بنانے کے لیے 65 کروڑ کی بھاری رقم کی پیشکش کی لیکن اداکارہ نے پیشکش ٹھکراتے ہوئے معذرت کرلی۔

واضح رہے کہ دیشا وکانی کو ماضی میں بھی کئی بار بگ باس میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اداکارہ نے ہر بار پیشکش قبول کرنے سے انکار کیا۔

Exit mobile version