پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ رونے کی اداکاری والے مناظر میں ہمیشہ مصنوعی حربے استعمال کیے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران ڈراموں میں اپنے رونے والے سین سے متعلق بات کی۔
انہوں نے کہا کہ میں زیادہ تر اداس کردار ادا کرتی ہوں لیکن مناظر کے دوران رو نہیں سکتی۔ میں دکھی مناظر میں بھی بمشکل ہی رو پاتی ہوں۔
سارہ خان نے کہا کہ ہدایت کار اکثر مجھ سے کہتے ہیں کہ اپنے ساتھ ہونے والے کسی غمگین واقعے کے بارے میں سوچیں اور اس سے خود کو جوڑنے کے بعد روئیں، لیکن میں رو نہیں سکتی، اور ان کو میرا جواب ہوتا ہے، میری زندگی میں بہت سے افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن مجھے رونا اچھا نہیں لگتا۔
اداکارہ نے کہا کہ ڈراموں میں رونے کی بہترین اداکاری والے مناظر میں ہمیشہ مصنوعی حربے استعمال کیے ہیں کیونکہ میرے لیے رونا بہت مشکل ہے۔
