Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آمنہ عروج، اس کے گینگ اور سوشل میڈیا ٹرول کو معاف نہیں کروں گا، خلیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ میں اپنے ہنی ٹریپ کیس میں ملوث آمنہ عروج، اس کے گینگ اور سوشل میڈیا ٹرول کو معاف نہیں کروں گا۔

حال ہی میں اپنے ہنی ٹریپ کیس کے حوالے سے انٹرویو میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ انہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میں انہیں معاف نہیں کروں گا اور انہیں سزا ملے گی، ان کو سخت سزا دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا اس گینگ سے کوئی تعلق نہیں، مجھے نہیں معلوم کہ آمنہ عروج کون ہے، یہ ایک بہت خطرناک گینگ ہے جو پہلے سے مطلوب تھا اور قتل کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا، وہ لڑکی کیسے کہہ سکتی ہے کہ اس پر تشدد کیا گیا؟ جبکہ وہ خود مجرم تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عزت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے، جب تک انہیں سزا نہیں مل جاتی تب تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا کہ میں پہلے اس گینگ سے نمٹوں گا، پھر ٹرول کرنے والوں سے بھی نمٹوں گا، ہم قانونی طور پر کام کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بھی سزا ملے گی۔

Exit mobile version