Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پہلے شوہر سے طلاق لینے پر کوئی پچھتاوا نہیں، دانیا نور

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ دانیا نور کا کہنا ہے کہ پہلے شوہر سے طلاق لینے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

  حال ہی میں پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ دانیا نور نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد انہیں ان کے بچوں نے بھی دوسری شادی کرنے کا کہا، طلاق کے بعد انہوں نے کافی عرصے تک تنہا زندگی گزاری اور والدین نے انہیں بہت سپورٹ کیا۔

دانیا نور نے کہا کہ ان کے شوہر نشئی تھے اور انہیں یہ بات شادی سے قبل بھی معلوم تھی، شادی کے آغاز میں ان کے شوہر ہلکا پھلکا نشہ کرتے تھے لیکن بعد ازاں انہوں نے ہیروئن سمیت کئی طرح کے نشے کرنا شروع کیے، شے کی عادت کی وجہ سے وہ ان پر ذہنی سمیت جسمانی تشدد بھی کرنے لگے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ صرف اس لیے نشئی شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہیں، کیوں کہ ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا، وہ معاشی طور پر خود مختار نہیں تھیں۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ طلاق کے ابتدائی چند سال تک انہیں مشکلات پیش آئیں اور طلاق انتہائی مشکل فیصلہ ہوتا ہے لیکن انہیں کسی طرح کا کوئی پچھتاوا نہیں۔

Exit mobile version