بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ اپنی فلم کو کامیاب بنانے کیلئے خود غرض بن جاتا ہوں۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں اپنی فلم اور اپنے لوگوں کے لیے خود غرض اور لالچی ہوں، لہٰذا میں ہر ممکنہ طور پر اپنی فلموں کو محفوظ بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔
اداکار نے اپنی فلم شہزادہ کی تجارتی بنیاد پر ناکامی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم کے پروڈیوسر کا اعزاز بھی دیا گیا جو نہ چاہتے ہوئے بھی انہوں نے قبول کیا کیونکہ میں فلم کو کامیاب بنانا چاہتا تھا۔
2011 کی فلم پیار کا پنچ نامہ سے اپنا کیریئر شروع کرنے والے 33 سالہ کارتک بچوں اور نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں۔
کارتک کی آئندہ ریلیز ہونے والی بڑی فلم بھول بھلیاں 3 ہے، جس کے ہدایتکار انیس بزمی ہیں۔
