بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی نے انصاف کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بشنوئی گروپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میرے والد نے اپنی زندگی لوگوں کی حفاظت کرنے اور غریبوں کی جان اور گھروں کو بچانے کے سبب گنوادی ‘۔
انھوں نے لکھا کہ ’آج میری فیملی ٹوٹ چکی ہے، لیکن والد کی موت سیاست کی نذر نہیں ہونی چاہیے اور ان کی قربانی ضائع نہیں جائے گی، مجھے اور میری فیملی کو انصاف چاہیے‘۔
یاد رہے کہ 12 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں رام مندر کے قریب بابا صدیقی کو ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر سے روانگی کے وقت قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
بعد ازاں بشنوئی گینگ نے یہ اعلان کیا تھا کہ بابا صدیقی کو سلمان خان سے قریبی تعلق ہونے کی وجہ سے قتل کیا ہے۔
