Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرنس نرولا اور یوویکا چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بگ باس سے شہرت پانے والے پرنس نرولا اور یوویکا چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں بگ باس سے شہرت پانے والے پرنس نرولا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’میں آپ کو ایک اچھی خبر دے رہا ہوں، میں باپ بن گیا ہوں‘‘۔

 

 

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’اس محبت کےلیے سب کا شکریہ، میں بہت خوش ہوں کہ ہم بیٹی سے نوازے گئے ہیں۔ یہاں بھی میں جیت گیا‘‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم ٹی وی روڈیز کے دیگر ججز رنوجے سنگھ، نیہا دھوپیا، ریا چکرورٹی اور ایلوش یادیو نے انہیں اسٹیج پر مبارکباد دی۔

Exit mobile version