Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر زندگی غیر حقیقی ہے، کاجول

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زندگی غیر حقیقی ہے۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکارہ کاجول کا کہنا تھا کہ میں شکرگزار ہوں کہ میری زندگی کا بیشتر حصہ سوشل میڈیا کے بغیر گزرا ہے، 6 سال پہلے ہی سماجی رابطے کی دنیا میں قدم رکھا ہے، یہاں زندگی غیر حقیقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ میری ریڈ کارپٹ کی تصاویر دیکھیں گے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میں صبح 5 بجے اٹھ جاتی ہوں اور رات ساڑھے 11 بجے تھک ہار کر گھر واپس لوٹتی ہوں، اگلے روز پھر سے کام شروع ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی میں بھی اچھے اور برے دن آتے ہیں، ہم بھی سب ہی کی طرح محنت کرتے ہیں لیکن جب پوسٹ سامنے آتی ہے تو ہم مسکراتے ہیں۔

کاجول نے کہا کہ جب آپ سے لوگ بہت زیادہ پیار کرتے ہیں تو انہیں آپ سے نفرت کرنے کا بھی حق ہے، میں یہ نہیں کہہ رہی کہ وہ صحیح ہیں لیکن ہمیں مشہور شخصیت ہونے کی وجہ سے اس سے نمٹنا ہوگا۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے دور میں مشہور شخصیت کے لیے ٹرولنگ زندگی کا لازمی حصہ بن گئی ہے۔

Exit mobile version