ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج کل کاروباری معاہدوں کی طرح شادیاں ہو رہی ہیں۔
حال ہی میں ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ انتہائی ایڈوانس ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے راہ روی کا شکار ہیں، ناجائز تعلقات عام ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔
متھیرا نے کہا کہ شادی شدہ جوڑوں کے درمیان پرائیویسی کے احترام کی بات بے وقوفی ہے، یہ کہنا ہے کہ بیوی یا شوہر کو تنہا چھوڑ دیا جائے، اسے غصے یا پریشانی کی حالت میں تنگ نہ کیا جائے، یہ غلط خیال ہے، اسی سے ہی مزید غلطیاں جنم لیتی ہیں۔
ماڈل نے کہا کہ تھوڑے سے اختلافات کے بعد شادیاں کا ٹوٹنا عام بن چکا ہے، کیوں کہ ہر کسی کے پاس آپشن زیادہ ہوگئے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ مرد اختلافات کے بعد فوری طور پر دوسری خاتون کی تلاش میں لگ جاتا ہے اور حیران کن طور پر شادی شدہ مردوں سے تعلقات کے لیے 18 اور 19 سال کی لڑکیاں پہلے سے ہی دستیاب ہوتی ہیں۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو پاکستانی سماج میں آج کل کاروباری معاہدوں کی طرح شادیاں ہو رہی ہیں۔
