Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار دانش تیمور نے پروگرامز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور نے پروگرامز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

 پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ پروگرامز میں شرکت نہیں کرتا کیونکہ وہاں باتیں ہوتی ہیں، فلاں اداکار فلاں سے بہتر ہے، وہ زیادہ اچھا ولن ہے، مجھ سے یہ فیصلے کرنے والا کام نہیں ہوتا، مجھے لگتا ہے کہیں اللہ مجھ سے ناراض نہ ہوجائے۔

دانش تیمور نے کہا کہ آج کل بہت سارے اداکار ایسا کرتے ہیں جس میں ہمارے سینئر بھی شامل ہیں جو اسکرین پر مشورے دیتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ میرا یہ خیال ہے کہ کسی کو اسکرین پر بیٹھ کر کروڑوں لوگوں کے سامنے مشورہ نہیں دینا چاہیے، اگر کسی کو کوئی بات سمجھانی ہے تو اسے ذاتی طور پر بتائیں، سب کے پاس سب کا نمبر ہوتا ہے کال کرلیں۔

Exit mobile version