Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیتابھ بچن، شاہ رخ اور سلمان کو اپنی پہچان کروانے کیلئے سوشل میڈیا کی ضرورت نہیں، ارشد وارثی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن، شاہ رخ اور سلمان کو اپنی پہچان کروانے کیلئے سوشل میڈیا کی ضرورت نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار ارشد وارثی نے کہا کہ اسٹارڈم کے پیچھے بھاگنا اب بےسود ہے، یہ سب اب خود کا بنایا ہوا وہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک دلیپ کمار، راجیش کھنہ، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان حقیقی معنوں میں اسٹارڈم رکھتے ہیں، انہیں اپنی پہچان کروانے کیلئے سوشل میڈیا کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پلیٹ فارم جو اداکاروں اور تخلیقی لوگوں کو واپس لایا وہ او ٹی ٹی ہے۔

ارشد وارثی نے کہا کہ باقی سب پلیٹ فارمز کا اثر و رسوخ خود سے تیار کردہ ہے، اس میں کوئی ٹیلنٹ نہیں، میں ان کے کاموں کی تعریف کرتا ہوں لیکن بدقسمتی سے یہ دیرپا نہیں ہے۔

Exit mobile version