Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

6 ماہ تک خود کو آئینے میں نہیں دیکھا؛ ودیا بالن

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ میں نے 6 ماہ تک خود کو آئینے میں نہیں دیکھا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن ان دنوں اپنی نئی فلم ‘بھول بھلیاں 3’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

میڈیا کو اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ ودیا بالن نے بتایا کہ میں نے ایک تامل فلم کی تھی، اس فلم کے لیے 2 دن تک شوٹنگ بھی کی اور پھر مجھے تبدیل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں اپنے والدین کے ساتھ چنئی میں پروڈیوسر سے ان کے دفتر میں بات کرنے گئی جس پر ہمیں فلم کے کچھ کلپس دکھائے گئے اور میرے والدین سے کہا، دیکھو، کسی زاویے سے ہیروئن دکھتی ہے؟ اداکاری کرنا یا ڈانس کرنا نہیں جانتی، جس پر میں نے سوچا کہ پہلے مجھے اداکاری اور رقص کرنے دو، میں نے محنت سے فلم کی شوٹنگ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 مہینے تک میں نے خود کو آئینے میں نہیں دیکھا کیونکہ میں بدصورت محسوس کررہی تھی۔

ودیا بالن نے کہا کہ اگر آپ کسی کو مسترد کرنا چاہتے ہیں تو کردیں لیکن ہمیشہ  نرمی سے پیش آئیں کیونکہ الفاظ نقصان پہنچاتے ہیں، میں اسے کبھی نہیں بھولوں گی۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا زندگی کا ابتدائی سبق ہے کیونکہ اس نے واقعی 6 ماہ تک میری سیلف امیج کو تباہ کیا۔

Exit mobile version