Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعود کی نورا سے ملاقات کی ویڈیو ملنے پر اہلیہ جویریہ کا کیا ردعمل تھا؟

پاکستانی اداکار سعود قاسمی نے بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی سے ملاقات پر اہلیہ جویریہ کا ردعمل بتادیا۔

حال ہی میں اداکار سعود قاسمی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس دوران میزبان نے سوال کیا کہ جویریہ کو کس نے آپ کی نورا سے ملاقات کی ویڈیو خفیہ طور پر بنا کر بھیج دی تھی اور اس کے بعد جویریہ نے آپ کو فون کر کے کیا کہا تھا؟

 

 

سوال کا جواب دیتے ہوئے سعود نے کہا کہ میرے چھوٹے بھائی کی لیگ کا میچ تھا اور نورا فتیحی، میکا سنگھ سمیت کئی مشہور اداکار اس میچ کو دیکھنے پہنچے تھے، اسی وقت میری نورا سے ملاقات ہوئی، اسی دوران کسی نے ہماری ویڈیو بنا کر ازراہ مذاق جویریہ کو بھیج دی اور بتایا کہ دیکھیں سعود نورا کے ساتھ کتنا انجوائے کررہے ہیں، اس کے بعد جویریہ نے وہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو وائرل ہوگئی۔

اداکار سعود نے کہا کہ میں نے اس ویڈیو کو خود نہیں بنوایا تھا وہ کسی اور نے بنا کر جویریہ کو بھیجی تھی، یہی وجہ تھی کہ میرا رخ نورا کی جانب بھی نہیں تھا۔

Exit mobile version