Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف شاعرہ پروین شاکر کی 30 ویں برسی

معروف شاعرہ پروین شاکر کی 30 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی کے ایک ادبی گھرانے میں پیدا ہوئیں، انہوں نے نوعمری میں ہی ادبی سفر کا آغاز کر دیا تھا۔

نثرنگاری بھی کی مگر شاعری سے انہیں عشق تھا، ان کا ابتدائی قلمی نام بینا تھا، غزلیات اور نظمیں لکھنے سے خاص شہرت پائی۔

1976 میں ان کا مجموعہ کلام خوشبو منظرعام پر آتے ہی ادبی حلقوں میں تہلکہ مچ گیا اور انہیں خوشبو کی شاعرہ کا خطاب ملا۔

پروین شاکر کی دیگر تصانیف میں صد برگ، خود کلامی، انکار، ماہ تمام، کف آئینہ اور گوشہ چشم شامل ہیں۔

ان کی شاعری میں محبت، خوشبو، پھول، ہوا اور تتلی کا ذکر جابجا ملتا ہے۔

اردو ادب میں شاندار خدمات کے اعتراف میں پروین شاکر کو 1990 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

پروین شاکر 26 دسمبر 1994 کو 42 برس کی عمر میں اسلام آباد میں ایک کار حادثے میں انتقال کرگئی تھیں۔

Exit mobile version