Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ندا یاسر کا نیلم منیر کے شوہر کی شہریت سے متعلق بڑا انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر کی شہریت سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے اپنے شو  میں نیلم منیر کے شوہر کی قومیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ہماری بہت خوبصورت اور مشہور اداکارہ نیلم منیر کو شادی کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ وہ میرے دل کے قریب ہیں کیونکہ انہوں نے میرے اور میرے شوہر کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔‘

 انہوں نے کہا کہ ’کئی لوگ ان کے شوہر کی قومیت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ وہ عربی ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ ان کا تعلق پنجاب، پاکستان سے ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں۔ ہم ان کے لیے خوشگوار زندگی کی دعا کرتے ہیں‘۔

Exit mobile version