پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نشو بیگم نے چوتھی شادی کا عندیہ دے دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نشو بیگم نے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے 3 شادیاں کی لیکن صرف ایک تجربہ کم عمری کی وجہ سے تلخ رہا ورنہ دیگر دو شادیوں میں تو میں بیوہ ہوئی ہو، اللّٰہ کی مرضی آگے انسان تو کچھ نہیں کر سکتا۔
دورانِ انٹرویو انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے شادیوں کے حوالے ایسے سوال کرتے ہیں جیسے اس دنیا کی واحد خاتون ہوں جس کی دوسری یا تیسری شادی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوبصورت لڑکیوں کی شادیاں جلد ہو جاتی ہیں اور میں بھی خوبصورت تھی، اس لیے میری شادی جلد ہو گئی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اب بھی مجھے شادی کی پیشکش موصول ہوتی ہیں اور اگر چاہیں، موقع ملے تو چوتھی شادی بھی کر سکتی ہوں۔
اداکارہ نشو بیگم نے کہا کہ شادی کے لیے صرف خوبصورتی یا جوانی کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ دیگر چیزیں جیسے گھر کو جوڑ کر رکھنے کا گُر، سلیقہ بھی اہمیت رکھتا ہے۔
