پاکستانی نژاد امریکی ریپر اور گلوکار بوہیمیا نے اپنا اصلی نام بتادیا ہے۔
حال ہی میں پاکستانی نژاد امریکی ریپر اور گلوکار بوہیمیا نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ انہیں بوہیما کے علاوہ اور کس نام سے پکارا جائے؟ جس پر گلوکار نے کہا کہ انہیں راجا کہہ کر بلا سکتے ہیں کیونکہ ان کے گھر والے انہیں راجا کہتے ہیں۔
گفتگو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ کا اصل نام کیا ہے جس پر گلوکار نے کہا کہ میرا اصلی نام ‘راجرڈ ڈیوڈ’ ہے۔
میزبان نے سوال کیا کہ بوہیمیا نام کیسے پڑا؟ جس کے جواب میں گلوکار نے کہا کہ بوہیمیا کے نام کا مطلب ‘آزاد’ ہے اور جب میں نے دیسی ریپ شروع کیا تو لوگوں کو پنجابی ریپ سمجھ نہیں آئی، وہ کہتے تھے آپ پنجابی گلوکار ہیں۔
شو میں گفتگو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے آئیڈیل کون ہیں؟ جواب میں گلوکار نے کہا کہ میرے والد کو کلاسیکل میوزک کا شوق تھا اور وہی میرے آئیڈیل ہیں۔
