بالی ووڈ کے معروف و سینئر اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی اداکار نہیں بننا چاہتا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘سکندر’ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ کبھی بھی اداکار نہیں بننا چاہتے تھے بلکہ بڑے ہو کر ڈائریکٹر بننے کی خواہش رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں ڈائریکٹر بننا چاہتا تھا اور میں ماڈلنگ کرتا تھا، میں ڈائریکشن کرنا چاہتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت لکھتا بھی تھا اور اب بھی لکھتا ہوں، مجھے کسی نے بطور ڈائریکٹر کام نہیں دیا، میری عمر 17 سال تھی، لوگ کہنے لگے یہ بچہ کیا ڈائریکٹ کرے گا؟
سلمان خان نے مزید کہا کہ میں جہاں بھی جاتا تھا لوگ مجھے اداکاری کرنے کا کہتے تھے، تو میں نے اداکاری شروع کردی، فلموں میں نہ تو کامیڈین تھا اور نہ ہی ولن، میں ہیرو تھا۔
