پاکستان کے معروف اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں انسٹاگرام پر مخلتف شوبز پیجز پر اداکار احمد علی اکبر کی قوالی نائٹ کی تصاویرپوسٹ کی گئی ہیں، جو توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اداکار کی شادی کی تقریبات کا آغاز قوالی نائٹ سے ہوا، جس میں دلہا اور دلہن اپنے دوست و احباب کے گرد نظر آرہے ہیں۔
اداکار ماہم بتول نامی خاتون کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ تاہم احمد علی اکبر کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق شوبز سے نہیں ہے بلکہ وہ ایک وکیل ہیں۔
