Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنیتا مارشل نے ماہرہ خان سے مشابہت پر اپنی رائے کا اظہار کردیا

پاکستان کی مشہور ماڈل اور اداکارہ سنیٹا مارشل نے ماہرہ خان سے مشابہت پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

اداکارہ سنیٹا مارشل نے ایک نجی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔

انہوں نے ماہرہ خان سے مشابہت پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا تھا لیکن اب یہ مشابہت بہت واضح دکھائی دیتی ہے۔

سنیٹا مارشل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ میری شکل ماہرہ خان سے بہت ملتی ہے، جب بھی ہم کہیں ملاقات کرتے ہیں، تو لوگ مذاقاً کہتے ہیں کہ ہم بچپن میں بچھڑنے والی بہنیں ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ چہرے کے ساخت، ہونٹوں اور بالوں کی مماثلت کی وجہ سے تصاویر میں یہ مشابہت اور بھی زیادہ نمایاں ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ سنیٹا مارشل کی اس گفتگو کے بعد شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر دونوں خوبصورت اداکاراؤں کی مشابہت پر تبصرے شروع کر دیے ہیں۔

Exit mobile version