یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے پاکستانی شوبز سے وابستہ اہم شخصیات نے ارض پاک سے تجدید عہدِوفا کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی شوبز شخصیات نے وطن کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی فولادی جذبے کا حامل ہے اور ہر فرد کی محنت اور کردار ہی وطنِ خداداد کی ترقی کی مضبوط بنیاد ہے۔
شوبز ستاروں نے کہا کہ ہم اہلِ نظر اور اہل ہنر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی ترقی کے لیے یکجان ہیں، ہم اپنی تمام تر توانائیاں اور جذبہ قوم و وطن کی ترقی کے لیے نچھاور کر دیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم اپنے اسلاف کے خوابوں کو پورا کرکے پاکستان کو ترقی کی منزل پر لے جائیں گے، پاکستان کواپنی حقیقی منزل پرپہنچانے کے لیے قوم اور اس کے نوجوان آہنی جذبہ اور غیرمتزلزل عزم رکھتے ہیں۔
فنکاروں نے یومِ دفاع و شہداء کو قومی یکجہتی کے عزم کی تجدید اور مادرِ وطن پر اپنی جانیں نثار کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا تاریخ ساز دن قرار دیا۔
