معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا میوزک ٹریک ’ٹچ‘ ریلیز کردیا۔
دنانیر مبین نے انسٹاگرام پر ایک پروموشنل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے نئے میوزک پروجیکٹ سے آگاہ کیا اور بتایا کہ گانے کی تیاری میں بھرپور محنت کی گئی ہے اور مجھے امید ہے کہ مداح اس کی دھن اور موسیقی کو پسند کریں گے۔
’ٹچ‘ میں دنانیر مبین کے ساتھ گلوکار حیدر مستحسن نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ گانے میں جاندار ردھم اور بھرپور توانائی نمایاں ہے۔
گلوکاری میں باقاعدہ انٹری دنانیر مبین کے کیریئر کا ایک نیا مرحلہ قرار دی جارہی ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی ان کے پہلے میوزک ٹریک کو خاصی دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے۔
