پاکستانی ٹی وی میزبان اور سابق اداکارہ فضا علی کی بیٹی فرال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ان کے برطانوی لہجے میں گفتگو کرنے کے انداز پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
فضا علی نے حال ہی میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی فرال اپنی ایک برطانوی ہم جماعت کے ساتھ موجود ہیں۔
ویڈیو میں فضا علی دونوں بچیوں سے ان کی پسندیدہ ٹیچر کے بارے میں سوال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ویڈیو میں فرال کی برطانوی دوست مختصر اور سادہ انداز میں اپنی پسندیدہ ٹیچر کے بارے میں بتاتی ہے جبکہ فرال نسبتاً بلند آواز میں تفصیلی جواب دیتی ہے تاہم اس دوران ان کے گفتگو کرنے کے انداز اور برطانوی لہجے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے فرال کے لہجے کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ دوسری بچی زیادہ پرسکون اور مہذب دکھائی دیتی ہے جبکہ فرال غیر ضروری طور پر زیادہ ردعمل دے رہی ہیں۔
ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ برطانوی بچی کا انداز زیادہ شائستہ ہے جبکہ فرال کی گفتگو میں بناوٹ محسوس ہوتی ہے۔
اسی طرح ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ بعض لوگ برطانیہ منتقل ہونے کے بعد مقامی افراد جیسا لہجہ اپنانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم انہیں لہجے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات اور شہری آداب پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
تاہم ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر فرال کے لہجے اور گفتگو کے انداز کے حوالے سے مختلف آرا سامنے آرہی ہیں۔
