Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی سپر مارکیٹ میں سائنسی کامیابیوں پر مبنی معلوماتی کارڈ رکھے جانے لگے

سپرمارکیٹ کی تمام مصنوعات ایس آئی اے ٹی کے 10 تحقیقاتی شعبوں سے حاصل کی گئی ہیں

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں قائم ایک منفرد سپرمارکیٹ ہے جس میں موجود الماریوں پر پھل یا سبزیاں نہیں بلکہ جدید ترین سائنسی کامیابیوں اور اعلیٰ تحقیقاتی ماہرین سے متعلق معلومات پر مبنی کارڈز رکھے گئے ہیں۔

چائنیز اکیڈرمی آف سائنسز کے شین زین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی اے ٹی) میں قائم اس سپر مارکیٹ کے کارڈز ایک ہزار سے زائد جدید ترین کامیابیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان شعبوں میں طبی اور سائنسی آلات، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، جدیدالیکٹرونکس، توانائی کا مواد اور سنتھیٹک بائیولوجی شامل ہیں۔

ہرکارڈ پر ایک مخصوص کیوآرکوڈ درج ہے جو صنعت کاروں کو ٹیکنالوجی کے اہم نکات، عملی استعمال کی صورتوں، تعاون کی ممکنہ سمتوں اور تحقیق کرنےوالے ماہرین کے رابطے کی تفصیلات تک رسائی فراہم کرتا ہے، اگر کوئی چیز ان کی توجہ حاصل کر لے تو وہ بڑی بڑی تحریری فائلوں میں الجھنے بغیر براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز کی بڑی خامی دور کرنے میں کامیابی، چینی سائنسدانوں نے نئی ٹیکنالوجی تیار کرلی

ماضی میں محققین کی کامیابیاں اکثر سائنسی مقالوں اور پیٹنٹ کے دفاتر تک محدود رہ جاتی تھیں جبکہ نئی ٹیکنالوجی تلاش کرنے والی کمپنیوں کے پاس جانے کے لیے کوئی اور چارہ نہیں ہوتا تھا۔ آج یہی نتائج سپرمارکیٹ کی لماریوں پر سجنے کے بعد پیچیدہ سائنی مقالوں کے برعکس ایسی بصری مصنوعات یا شکل اختیار کر چکے  ہیں، جنہیں کمپنیاں ایک نظر میں سمجھ سکتی ہیں اس طرح طلب اور رسد کا آمنا سامنا ہوگیا اور تحقیقاتی کامیابیوں کی تجارتی منتقلی کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔

سپرمارکیٹ کی تمام مصنوعات ایس آئی اے ٹی کے 10 تحقیقاتی شعبوں سے حاصل کی گئی ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ایس آئی اے نے روزانہ اوسطاً 6.6 پیٹنٹس تیار کیے جبکہ ہرماہ نئی سائنسی کامیابیاں اس سپر مارکیٹ کی زینت بنتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version