Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نمرہ اسد کی سوشل میڈیا پر دوبارہ واپسی؟ صارفین نے سوالات اٹھا دیے

اہلیہ کو دوبارہ سوشل میڈیا پر لانے پر اسد پرویز تنقید کی زد میں آگئے

معروف پاکستانی یوٹیوبر اسد پرویز کو اپنی اہلیہ نمرہ کی دوبارہ سوشل میڈیا ویڈیوز میں واپسی پر صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کے سابقہ مؤقف اور حالیہ اقدام پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

اسد پرویز اور نمرہ کم عمری میں شادی کے باعث سوشل میڈیا پر خاصی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ شادی کے بعد دونوں نے فیملی ولاگنگ کا آغاز کیا جس کے ذریعے انہیں بڑی تعداد میں مداحوں کی توجہ حاصل ہوئی۔

تاہم کچھ عرصہ قبل اسد پرویز نے مذہبی رجحان کے باعث اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی کاروباری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرلی تھی۔

حال ہی میں یوٹیوبر نے اپنے بیوٹی برانڈ کی تشہیری ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ نمرہ بھی نظر آئیں۔ ویڈیو میں نمرہ نقاب پہنے ہوئے دکھائی دیں۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر نمرہ نقاب کرتی ہیں تو انہیں دوبارہ تشہیری ویڈیوز میں شامل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

دیگر صارفین نے بھی اسد پرویز کے سابقہ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے حالیہ اقدام کو سابقہ مؤقف سے متضاد قرار دیا اور جوڑے پر تنقید کی۔


Exit mobile version