Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا صبا قمر دسمبر میں شادی کرنے والی ہیں؟

صبا قمر کی شادی سے متعلق زیرِ گردش قیاس آرائیاں ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر دلچسپ ردِعمل دیتے ہوئے افواہوں کی تردید کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں دسمبر کے مہینے میں ان کی شادی ہونے سے متعلق خبروں پر حیرت کا اظہار کیا۔

صبا قمر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مجھے خود اپنی شادی کے بارے میں کوئی علم نہیں، اگر واقعی میری شادی ہونے جا رہی ہے تو مجھے بھی اس کا دعوت نامہ بھیجا جائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا مصروف شیڈول اس قدر سخت ہے کہ مجھے گھر جانے اور آرام کرنے تک کا وقت نہیں مل رہا، ایسے میں اپنی شادی کی تیاریوں کا علم ہونا بھی حیران کن ہے۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ ابھی تک کسی نے مجھے میری اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا اگر یہ خبریں درست ہیں تو مجھے بھی دعوت نامہ بھیج دیا جائے۔

صبا قمر کے اس دلچسپ جواب نے سوشل میڈیا پر ان کی شادی سے متعلق زیرِ گردش قیاس آرائیوں کو ایک بار پھر موضوعِ بحث بنا دیا جبکہ مداح بھی اداکارہ کے مزاحیہ انداز سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صبا قمر اپنی نجی زندگی کو عموماً میڈیا کی توجہ سے دور رکھتی ہیں تاہم ان کی شادی اور ذاتی زندگی سے متعلق خبریں اکثر مداحوں کی دلچسپی کا باعث بنتی رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version