Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مارگلہ ڈائیلاگ میں مودی کی علاقائی بالادستی پر کڑی تنقید  

اسلام آباد میں منعقدہ مارگلہ ڈائیلاگ 2026  کے دوران بھارت اپنی داخلی و خارجہ پالیسیوں پر شدید تنقید کی زد میں رہا۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین سواہنے نے بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور بھوٹان کے علاوہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے تمام ممالک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو منصوبے میں شامل ہو چکے ہیں۔

پروین سواہنے کا کہنا تھا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں کے پیش نظر اس کا اسٹریٹجک سطح پر دوبارہ جائزہ لینا ناگزیر ہو گیا پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے مؤقف پر قائم رہا ہے۔

امریکی ماہر سیاسیات پروفیسر جان میئرشائمر کے مطابق بھارت نہ اس وقت عالمی طاقت ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں عالمی طاقت بننے کا امکان رکھتا ہے خطے میں بالادستی کا خواب دیکھنے والا بھارت وسائل کی کمی اور سفارتی ناکامیوں کے باعث عالمی طاقت بننے کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔

پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ سارک ممالک کے ممکنہ اتحاد کا خوف ہمیشہ سے بھارت کے علاقائی عزائم اور عالمی طاقت بننے کے خواب کی راہ میں بڑی رکاوٹ رہا ہے۔

Exit mobile version