Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چہرے کے غیر ضروری بالوں سے نجات کے لیے یہ طریقہ آزمائیں

چہرہ کتنا ہیں خوبصورت کیو ں نہ ہو اگر اس پر غیر ضروری بال نکل آئیں تو سارا حسن ماند پڑجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد اس مسئلے سے کافی پریشان رہتی ہیں

 چہرے پر بال کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن ان میں ایک سب سے اہم وجہ ہارمون کا توازن میں نہ ہونا ہے تو سب سے پہلے اس کے علاج کے لئے کسی اچھی لیڈی ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے تا کہ یہ مسئلہ حل ہو سکے۔

 اس کے بعد انہیں صاف کرنے لئے کسی گریلو ٹوٹکوں سے مدد لی جائے کیونکہ چہرے کی جلد بہت نازک ہوتی ہے اورکیمیکل سے بنی کریم اور لوشن بالوں کو صاف کرنے کے ساتھ جلد کے نقصان کا سبب بن سکتی ہے. یہاں پر جسم اور چہرے کے غیر ضروری بالوں سے نجات کے لیے ایک نہایت آزمودہ طریقہ پیش کیا جارہا ہے جو بالوں کو ایسے صاف کرے جیسے وہ تھے ہی نہیں۔

اجزاء:

ناریل کا دودھ چار چائے کے چمچ

ایلوویرہ جیل دو چائے کے چمچ

میٹھا سودا چٹکی بھر

زنک کا سیرپ ایک چائے کا چمچ

لیوینڈر آئل چند قطرے

ان تمام اجزاء کواچھی طرح مکس کر لیں اس ایک آمیزہ تیار ہو جائے گا ۔ اب اسے چہرے اور جس جگہ بال زیادہ ہو وہاں لگائیں ۔ اور ایک سے دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں یہ جلد میں جذب ہو جائے گا ،اسے روز لگائیں کچھ ہی دنوں میں غیر ضروری بالوں سے نجات مل جائے گی یہ بال صاف کرنے والی کریم کا طرح کام کرتا ہے بغیر درد اور جلن کے آپ کے غیر ضروری بالوں کو صاف کرکے جلد کو نرم وملائم بناکر اس کی چمک بھی بڑھائے گا ۔

Exit mobile version