Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ کونسا وقت ہے جس میں پیاس کے بغیر پانی پینا صحت کے لیے ضروری ہے

 بہتر صحت کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانا نہایت ضروری ہے جس میں متوازن غذا کا استعمال، ورزش کرنا، پرسکون نیند لینااور یقیناً مناسب مقدار میں پانی پینا بھی شامل ہے۔ پانی ایک نہایت ضروری غذائیت ہے، اوراس کا استعمال  جسم کو صحت مند رکھنے کا ایک بہتر ین طریقہ ہے۔

 پانی کی موجودگی میں جسم اپنے افعال کو بہتر طریقے سے انجام دیتا ہے۔ جسم پانی پیدا نہیں کرتا اسی لیے صحت مند رہنے کے لیے پانی اور غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب بھی جسم پانی کی کمی محسوس کرتا ہے تو پیاس کی کیفیت جنم لیتی ہے تاہم پیاس کے بغیر بھی کچھ علامات ایسی ہیں جن کا حل پانی ہی ہے یہاں پر پانی پینےکا سب سے بہترین وقت بتایا جارہا ہے۔

جب آپ بھوک محسوس کریں

ایسا اکثر ہوتا ہے لوگ سمجھ نہیں پاتے انہیں بھوک کی پیاس کی لگی ہے یا حقیقی، یعنی ان میں کھانے کی شدید خواہش جنم لینے لگتی ہے اور ساتھ ہی پیاس بھی لگی ہوتی تو اس کے لیے وہ پانی پینے کے بجائے کھانا کھانے لگتے ہیں، اپنی خوراک سے کہیں زیادہ غذا کھا لیتے ہیں تو اب جب بھی آپ کو بھوک محسوس ہو پہلے ایک گلاس پانی پی لیں تاکہ پہلے پیاس کی کیفیت کو سکون فراہم کیا جاسکے۔

تھکن

جب بھی تھکن محسوس کریں تو آرام کرنے ساتھ پانی کا ایک گلاس ضرور پیئیں۔ پانی اس کیفیت کو دور کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

سردرد

اکثر جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے سر میں درد ہونے لگتا ہے اور پانی پینے سے یہ درد جاتارہتا ہے۔ تو جب بھی سر میں درد ہوتو ایسی صورت میں پانی پینا اپنی عادت بنا لیں۔

بیماری

بیماری کی صورت میں جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے پانی کا استعمال جاری رکھیں کیونکہ بیماری کی صورت میں پانی کی کمی صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

جب آپ بیدار ہوتے ہیں

صبح بیدارہونے پر پانی سے بہتر کوئی شے نہیں جو آپ میں تازگی کا احساس جگائے، یہ آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ مزاج ، دماغی صحت اور تونائی کی سطح کو بہتر بناتا ہے۔

ورزش کے بعد

ورزش کے دوران پسینہ آتا ہے تو کوشش کریں کہ ایسی صورت میں زیادہ پانی لیں تاکہ جسم کو ہاٗئیڈریٹ رکھا جاسکے۔

Exit mobile version