حسین نظر آنا ہر کسی کا حق ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے جلد کی صحت وصفائی کا خیال رکھنا بھی ضرروی ہے، یہی وجہ ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد اس ضمن کافی محتاط دکھائی دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جلد کے لیے اسپغول کے ان فوائد سے واقف ہیں
غیرمتوازن غذا، نیند کی کمی، اسٹریس اور جسمانی سرگرمی کا نہ ہونا جہاں صحت کو متاثر کرتا ہے وہی جلد کو بھی بے رونق بنادیتا ہے۔ صحت کو بہتر بنانے کے لیے ان عوامل کا خیال رکھنا ضروری ہے تو ساتھ ہی جلد کی دیکھ بھال کے لیے مختلف مصنوعات کا استعمال بھی اہمیت رکھتا ہے۔
جلد کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف اقسام کے فیس پیک یا ماسک استعمال کئے جاتے ہیں جو قدرتی اجزاء کے ساتھ مختلف کیمیکلز سے بھی بنے ہوتے ہیں۔
لیکن سوال یہ ہے کہ ان فیس پیک کوکس وقت استعمال کیا جائے جو جلد کے لیے بہترین ثابت ہو، ویسے تو آپ انہیں کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس پیک میں موجود اجزء کو مد نظر رکھتے ہوئے وقت کو مقرر کیا جاسکتا ہے۔
اسے شاور لینے سے پہلے استعمال کیا جائے یا بعد میں؟
یہاں پر ماہرین چند مخصوص فیس پیک کے بارے کہتے ہیں کہ انہیں شاور سے پہلے استعمال کرنا زیادہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
شاور سے پہلے ان فیس ماسک کو استعمال کریں
اینٹی ایکنی، کلینزنگ اور ایکسفولیٹنگ ماسک جیسے ملتانی مٹی، چارکول کے ماسک شاورلینے سے پہلے لگانا بہتر ہے۔ ماسک کو ایکسفولیئٹ کرنے اور چند منٹوں کے لیے چھوڑنے کے بعد، ماسک کو ہٹانے کے لیے ہلکے گرم شاور کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سے جلد کے مسامات سے گندگی، چکنائی، کھردی جلد اور دیگر آلودگیوں کو آسانی سے دور کیا جاسکتا ہے۔
شاورکے بعد ان فیس ماسک کو استعمال کریں
گرم شاور جلد کے مسامات کو کھول کو ماسک میں موجود اجزاء کوجلد میں جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتاہے۔ لہذا، ہائیڈریٹنگ اور اینٹی ایجنگ ماسک جسے جلد کو گہرائی سے جذب کرنے کی ضرورت ہے، شاور کے بعد لگانا زیادہ مناسب ہے۔
اس کے علاوہ، شاور کے بعد ان ماسک کو لگانے سے جلد میں نمی کو جذب کرنے میں بھی مدد ملتی ہے، جس کے بعد چہرے کی جلد نرم محسوس ہوتی ہے۔
فیس ماسک استعمال کرنے کا بہترین وقت کب ہے؟
چہرے کے ماسک یا فیس پیک استعمال کرنے کے وقت کے بارے میں کوئی خاص احتیاط نہیں ہے اور انہیں دن کے کسی بھی وقت لگایا جا سکتا ہے۔ تاہم، جب آپ نہانے سے پہلے ہائیڈریٹنگ اور اینٹی ایجنگ فیس ماسک لگاتے ہیں، تو ماسک میں موجود ایکٹیو ایجنٹ شاور لینے پر دھل جاتے ہیں۔ اس طرح جلد پر ماسک کے فائدہ مند اثرات کم ہوجاتے ہیں۔
لہذا بہتر ہے یہی ہے کہ صبح کے وقت ہائیڈریٹنگ فیس ماسک لگائیں کیونکہ وہ آپ کی جلد کی چمک کو باقی دن تک برقرار رکھ سکتے ہیں اسی طرح، رات کو سونے سے قبل ایکسفولیٹنگ فیس ماسک لگا سکتے ہیں ۔
