مولی موسم سرما کی ایک صحت بخش سبزی ہے جو اپنے منفرد ذائقہ کی بنا پر کافی پسند کی جاتی ہےاس میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو صحت کے کئی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مولی گاجر اور چقندرکی کی طرح ایک جڑ ہے جس سے میٹھے اور نمکین دونوں طرح کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں مولی اپنے اندر کون سے حیرت انگیز فوائد رکھتی جو یہاں پرپیش کیے جارہے ہیں۔
فائبر سے بھرپور
اگرآپ مولی کو سلاد میں شامل رکھتے ہیں تو یہ آپ کو وافر مقدار میں فائبرفراہم کرتی ہے جو آپ کے نظام انہضام کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
دل کی محافظ
مولی اینتھوسیانین کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے جو دل کے نظام کو بہتر انداز میں فعال رکھتا ہے اس طرح امراض قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
قوت مدافعت
مولی میں وٹامن سی کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے یہ وٹامن مدافعتی نظام کے لیے بے حد مفید تصور کیا جاتا ہے یہ وٹامن عام سردی، بخاراور کھانسی سے بچاکر جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
بلڈ پریشر
مولی پوٹاشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو بلڈ پریشرکو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ بلڈپریشر کے مریضوں میں خون کی روانی کو بہتر بناکر بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھتا ہے۔
شریانوں کو مضبوط بنائے
مولی کولیجن کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردارادا کرتی ہے جو خون کی شریانوں کو لچک کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اس طرح یہ سخت ہونے سے محفوظ رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مزیدار وافلز اب گھر پر بنائیں سرد موسم کا لطف اٹھائیں
جلد دوست
اگر آپ روزانہ مولی کا رس پیتے ہیں تو اس میں موجود وٹامن سی، زنک اور فاسفورس آپ کی جلد کو صحت مند رکھیں گے۔
خون کے سرخ خلیات کو نقصان سے بچائے
مولی خون کے سرخ خلیات کو نقصان سے بچانے کے لیے جانی جاتی ہے اور یہ طریقہ کار خون میں آکسیجن کی ترسیل کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
