Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جلد کو سدا جواں رکھنے کے لیے گھر پر ان اجزاء سے پالش تیار کریں

چہرے جلد اگر خوبصورت اور بے داغ ہوتو شخصیت کا متاثر کن بناتی ہے لیکن صرف چہرے کی جلد ہی نہیں، بلکہ ہاتھوں اور پیروں کی جلد کی بھی صحت کو صفائی کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔

جسم کی جلد کو صاف، ہموار اور جواں رکھنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں ان ہی میں پالش بھی شامل ہیں۔ یہ پالش چہرے کے ساتھ ہاتھوں اور پیروں کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہیں، عموماً خواتین اس طرح کی پالش کے لیے سیلون جاتی ہیں تاکہ کسی ماہر بیوٹیشن کی خدمات حاصل کی جائیں۔

تاہم یہاں پر گھر میں پالش بنانے اور استعمال کا طریقہ پیش کیا جارہا ہے تاکہ آپ گھر میں رہتے ہوئے اپنی جلد کی صحت وصفائی کا خیال رکھ کر اسے خوبصورت بنا سکتی ہیں۔

براؤن شوگرسے تیار پالش

اس پالش کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں ایک کپ براؤن شوگر، دو کھانے کے چمچ جوجوبا آئل اور آدھا کپ شہد شامل ہیں۔

گلاب کی پتوں سے بنی پالش

اس پالش کے لیے آپ کو چاہئے آدھا کپ خشک گلاب کی پتیاں، ایک کپ چینی، دو تھائی کپ زیتون کا تیل، ایک کھانے کا چمچ شیابٹر اور دو قطرے ایسینشیل آئل۔ ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں۔

ان دونوں پالش کو اپنی جلد پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں پھر پانی سے دھولیں۔ یہ پالش جلد کی کھردری سطح کو صاف کر کے خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے جس سے جلد ہموار اور جواں دکھائی دیتی ہے ۔

Exit mobile version