Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لینس لگانے والے شوقین افراد کے لئے بُری خبر

آنکھوں میں کانٹیکٹ لینس لگانے والے شوقین افراد کے لئے بُری خبر سامنے آ گئی ہے۔

رات کو آنکھوں میں کانٹیکٹ لینس لگا کر سونے والے افراد بینائی سے محروم ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک امریکی شہری کے ساتھ انتہائی تشویناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ رات کو سونے سے قبل آنکھوں سے کانٹیکٹ لینس نکالنا بھول گئے تھے۔

اس کے نتیجے میں وہ آنکھوں کے ایسے مرض کا شکار ہوگئے جس سے وہ ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایسٹروجن کیا ہے، اور جسم میں اس کی زائد مقدار کو کیسے کم کیا جاسکتا ہے؟

21 سالہ امریکی شہری ’مائیک‘ جب اگلی صبح نیند سے بیدار ہوئے تو ان کی ایک آنکھ میں پیراسائٹ موجود تھے جس کی وجہ سے انفیکشن ہوگیا اور وہ ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگئے۔

مائیک کا کہنا تھا کہ میں ایک آنکھ سے نہ کام کرسکتا ہوں نہ باہر جا سکتا ہوں، اس وقت میں مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہوں۔

خیال رہے کہ سوتے ہوئے، نہاتے ہوئے یا پھر تیراکی کے دوران کانٹیکٹ لینس کا بالکل بھی استعمال نہیں کرنا چاہیے، اس سے آپ بینائی سے مستقل طور پر محروم ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ نیا طریقہ آپ کی عمر بڑھنے کی رفتار کا درست اندازہ لگا سکتا ہے

Exit mobile version