چائے کا شمار دنیا کے ان مشروبات میں ہوتا ہے جسے دن کے آغاز پر استعمال کیاجاتا ہے تاہم اگر آپ صحت سے بھرپور اس مشروب کے ذائقے سے کسی قدر بیزار ہوگئے ہیں تو اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئے انداز سے تیار کیا جاسکتاہے۔
اگر آپ گھر میں چائے پارٹی کا کرنے کا ارادہ کررہے ہیں لیکن چائے سے بیزار ہوگئے ہیں تو یہاں پر چند مزیدار اور صحت سے بھرپور مشروبات پیش کیے جارہے جو ہیں تو چائے لیکن مزیدار اور صحت سے بھرپور بھی ہیں جبکہ انہیں بنانا بھی نہایت آسان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ مصالحہ چائے بنائیں بہتر صحت پائیں
چائے میں پھلوں کا استعمال
چائے بنا کر اس میں مختلف پھلوں کا استعمال کرسکتے ہیں، جیسے نارنگی کے پیس، بیریز، ادرک اور پودینے کے پتے، اس طرح چائے کے ذائقے کے ساتھ اس کی افادیت بھی بڑھ جاتی ہے۔
شہد، لیموں اور ادرک کی چائے
اگر آپ بدلتے موسمی اثرات سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ چائے آپ کے لیے بہترین ہے۔ اس طرح آپ نہ صرف ایک خوش ذائقہ چائے سے لطف اندوز ہوں گے بلکہ صحت مند بھی رہے گے۔
آم اور آڑو کی وائٹ آئسڈ ٹی
یہ چائے ایک فرحت کا احساس دلاتی ہے آپ اس آئسڈ ٹی میں آم یا آڑوکے علاوہ کوئی بھی موسمی پھل استعمال کرسکتے ہیں۔
کیمومائل، سیپ اور پودینے کی آئسڈ ٹی
کیمومائل ایک سکون آور اور مزیدار چائے ہے جس میں سیب اور تازہ دودینے کے پتے شامل کر دیے جائیں تو اس کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے ساتھ ہی یہ اسٹریس کو کم کرنے میں بے مثال ہے۔
مصالحہ والی چائے
آپ اپنی روزانہ استعمال کی جانے والی چائے میں مختلف مصالحوں جیسے ارومیٹک اسپائسس کو شامل کر کے اسے ایک منفرد ذائقہ دے سکتے ہیں۔
چیری اور ادرک آئسڈ ٹی
جب میٹھی چیری میں ادرک کا تیکھا ذائقہ شامل ہوتاہے تو ایک نہایت مزیدار چائے سامنے آتی ہے جو آپ کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے اب جب کبھی ہائی ٹی کا ارادہ ہو تو اس چائے کو شامل کرنا نہیں بھولیے گا۔
کیمومائل چائے
کیمومائل چائے ایک ہربل، کیفین سے پاک اور نیند کو بہتر بنانے والی چائے ہے جو کیمومائل کی خشک پتوں کو گرم پانی میں شامل کر کے تیار کیا جاتی ہے۔
