Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ناشتہ نہ کرنے والے افراد ہوجائیں ہوشیار!

ناشتہ دن کی ایک اہم غذا ہے اور اس سے انسان پورا دن چاق و چوبند رہتا ہے۔

لیکن اگر آپ ناشتہ نہیں کرتے تو آپکے لیے ایک بُری خبر ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ناشتہ نہ کرنے کی عادت انسان میں سنگین امراض کا باعث بن سکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتہ نہ کرنے کی عادت سے مدافعتی نظام پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہمارے جسم کو بیماریوں سے لڑنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جبکہ امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تحقیق میں ثابت کیا گیا کہ بھوکا رہنے کے نتیجے میں ایسا دماغی ردعمل پیدا ہوتا ہے جو مدافعتی خلیات کو نقصان پہنچاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چائے پاپے سے ناشتہ کرنے والوں کیلئے بُری خبر

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ بیدار ہونے کے بعد بھوکے رہنے سے ایسے 90 فیصد خلیات خون میں سے غائب ہو جاتے ہیں جبکہ ناشتہ کرنے والے گروپ میں ایسا کوئی اثر دیکھنے میں نہیں آیا۔

محققین نے کہا کہ ناشتہ نہ کرنے سے دماغ میں تناؤ کا ایک ردعمل متحرک ہوتا ہے جس سے بھوک کا احساس ہوتا ہے اور پھر یہ مخصوص خلیات خون سے بون میرو میں منتقل ہو جاتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ طویل المعیاد بنیادوں پر ناشتہ نہ کرنے کی عادت صحت کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Exit mobile version