Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روزے کے دوران جسم کو پانی کی کمی سے بچانے والے پھل کونسے ہیں؟

پانی پینا بہت اہم ہے اور افطار سے سحر کے درمیان 6 سے 8 گلاس پانی پینا چاہیے مگر اس کے ساتھ ساتھ اپنی غذا پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

آج ہم آپ کو ایسے پھلوں کے بارے میں بتائیں گے جن کو کھانے سے روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی۔

تربوز

تربوز کا  92 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کے لیے بہترین پھل ہے۔

ایک کپ تربوز (154 گرام) کھانے سے جسم کو آدھا کپ پانی (118 ملی لیٹر) ملتا ہے جبکہ فائبر اور دیگر اہم غذائی اجزا جیسے وٹامن سی، وٹامن اے اور میگنیشم بھی جسم کا حصہ بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ روزہ رکھنے والے ذیابیطس کے مریضوں کیلئے اہم مشورے

اسٹرابیری

اسٹرابیری میں پانی کی مقدار 91 فیصد ہوتی ہے جبکہ فائبر، اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز اور منرلز بھی اس پھل میں موجود ہوتے ہیں۔

اس کو کھانے سے جسمانی ورم کم ہوتا ہے جس سے امراض قلب، ذیابیطس اور کینسر کی مختلف اقسام سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

خربوزے

خربوزے کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، اس میں فائبر، وٹامن اے اور دیگر متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جن سے صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

کھیرے

کھیروں میں پانی کی مقدار 95 فیصد تک ہوتی ہے اور یہ جسم کو اس سیال کی فراہمی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس میں کس تیل کا استعمال صحت کے لئے مفید ہے

پانی کے ساتھ ساتھ اس میں متعدد وٹامنز اور منرلز بھی ہوتے ہیں جو کہ صحت کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں۔

گریپ فروٹ

گریپ فروٹ بھی ایسا پھل ہے جس میں پانی کی مقدار 91 فیصد ہے، یہ رسیلا پھل جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

Exit mobile version