Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دانتوں کو موتیوں کی طرح چمکدار بنانا چاہتے ہیں تو یہ طریقے آزمائیں

چھالیہ اور پان کا زیادہ استعمال کرنے والے لوگ اکثر اپنے دانتوں کے پیلے پن سے پریشان رہتے ہیں۔

ایسے تمام افراد کے لیے آج ہم چند گھریلوں ٹوٹکے بتائیں گے جن کے استعمال سے دانت چمک جائیں گے۔

دانتوں پر برش

دانتوں کو سفید رکھنے کا پہلا طریقہ تو یہی ہے کہ انہیں دن میں 2 مرتبہ برش کر کے صاف کریں اور اس کے علاوہ اگر آپ دن بھر کسی ایسے مشروب یا غذا کا استعمال کرتے ہیں جس سے دانت پیلے ہوتے ہوں تو اس کے بعد بھی برش کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ دانتوں کی سفیدی برقرار رکھنے کے آسان طریقے؛ جانیے

ناریل کا تیل

ناریل کے تیل کے ایک سے 2 چائے کے چمچ سے 10 سے 30 منٹ تک کلیاں کرنے سے دانتوں پر جمے پلاک اور ٹارٹر کو صاف کیا جاسکتا ہے۔

 تیل کو نگلنے سے گریز کریں اور تھوکنے کے بعد پانی سے اچھی طرح کلیاں کرنے کے بعد ایک گلاس پانی پی لیں اور دانتوں پر برش کریں۔

لیموں، مالٹے یا کیلے کے چھلکے

کیلے، مالٹے یا لیموں کے چھلکوں کو دانتوں پر رگڑنے سے بھی دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایسا مانا جاتا ہے کہ ان پھلوں میں موجود مرکبات دانتوں کو سفید کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

کوئلہ

کوئلہ بھی دانتوں کی سفیدی میں مدد فراہم کر سکتا ہے، ایسا مانا جاتا ہے کہ کوئلے سے دانتوں پر سے داغ ہٹانے میں مدد ملتی ہے جبکہ منہ میں موجود بیکٹریا کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پیلے دانتوں کو قدرتی طور پر سفید بنانا ممکن، مگر کیسے؟

سیب کا سرکہ

سیب کے سرکے سے دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مدد مل سکتی ہے، اس مقصد کے لیے 2 چائے کے چمچ سیب کے سرکے کو 6 اونس پانی میں ملائیں۔

اس کے بعد اس سیال کو 30 سیکنڈ تک منہ میں رکھنے کے بعد تھوک دیں، پھر پانی سے دانتوں کو دھو کر برش کرلیں۔

Exit mobile version