ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اپنے پیاروں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں کیونکہ یہ آپ کی صحت پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ قریبی رشتوں کے حوالے سے احساسات جسمانی صحت اور افعال پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صحت بخش اسمودی جو خوبصورت جلد کے حصول کو یقینی بنائیں
اس سے قبل ایک تحقیق میں سماجی تعلقات، تناؤ اور بلڈ پریشر کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی گئی تھی۔
اس تحقیق میں 4 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا اور 3 ہفتے تک سوالنامے بھروائے گئے، پھر ان کے بلڈ پریشر، دھڑکن کی رفتار اور تناؤ کی جانچ پڑتال کی گئی۔
تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ اپنے قریبی افراد کے حوالے سے مثبت سوچ رکھنے والوں کو تناؤ کا سامنا کم ہوتا ہے جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر کی سطح گھٹ جاتی ہے جبکہ جسمانی افعال زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اس دال کا استعمال کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشرکواعتدال میں رکھتا ہے
محققین کا کہنا تھا کہ والدین، شریک حیات، بہنوں، بھائیوں اور اولاد سمیت دیگر افراد سے ہمارا تعلق روزمرہ کے تناؤ میں کردار ادا کرتا ہے اور تناؤ ہماری صحت پر اثرانداز ہوتا ہے۔
