Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ 5 غذائیں جو رمضان میں پیاس کا احساس اور تھکن نہیں ہونے دیں گی

آج ہم آپ کو 5 ایسی جادوئی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جن کو کھا کر آپ رمضان میں روزے کی حالت میں تھکن محسوس کریں گے نہ پیاس لگے گی۔

رمضان کی روٹین میں ایسے افراد کو تھکن یا پیاس کا احساس زیادہ ہوتا ہے جو کسی نہ کسی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔

ایسے تمام افراد کو ہم ایسی 5 غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جو رمضان کے دوران آپ کو تھکن سے بچائیں گی اور پیاس بھی نہیں لگنے دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ گرمی میں پانی کی کمی سے بچانے والی وہ 5 غذائیں کونسی ہیں؟

 پالک

رمضان میں پالک کا استعمال کریں کیونہ یہ کاربوہائیڈریٹس، فائبر اور ضروری وٹامنز اور معدنیات سے لیس ہوتی ہیں، اس کو کھانے سے انسانی جسم میں بھرپور توانائی آتی ہے۔

کیلے اور سیب

کیلے اور سیب کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جو فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں،  ان میں ایسے وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھانے، پیاس کو کم کرنے اور پانی کی کمی نہیں ہونے دیتے۔

 دہی

دہی ہڈیوں کے لیے بھی مفید ہے، یہ انسانی جسم کو تھکن سے بچاتا ہے، اس کے علاوہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے سحر میں کھانے سے پیاس نہیں لگتی۔

شکرقندی

پوٹاشیم، وٹامن اے ، سی اور بی 6  سے بھرپور شکر قندی کو  ابال کر یا تیل کے بغیر فرائی کر کے استعمال کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہوشیار خبردار! اگر آپ بھی کھانے میں یہ 5 غذائیں مِلا کر کھانے کی غلطی کرتے ہیں تو رک جائیے

کھجوریں

رمضان میں کھجور کو افطار کے وقت کھایا جاتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کو صرف افطار میں ہی نہیں بلکہ سحری میں بھی کھائیں کیونکہ یہ فائبر اور ضروری معدنیات پوٹاشیم، میگنیشیم کا بہترین ذریعہ ہے۔

Exit mobile version