Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیل مہاسوں کا شکار بنا دینے والی عام عادات؛ جانیے

کیا آپ ان عام عادات کے بارے میں جانتے ہیں جو آپ کے چہرے پر کیل مہاسوں کی وجہ بنتی ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

کیل مہاسوں کا مسئلہ دنیا بھر میں سب سے عام جِلدی مرض ہے جو 11 سے 30 سال کی عمر کے لگ بھگ 70 سے 80 فیصد افراد کو نشانہ بناتا ہے۔

کیل مہاسوں کا شکار بنا دینے والی عام عادات

چہرے کو صابن سے زیادہ دھونا

صابن میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو کچھ چہروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں، ان کیمیکلز سے چہرے کی جِلد خشک ہوتی ہے جس سے کیل مہاسوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

فون کا زیادہ استعمال

آپ کے فون کی اسکرین جراثیموں کا گھر ہوتی ہے اور اس کے زیادہ استعمال سے چہرے پر دانوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ٹی وی ریموٹ کی صفائی نہ کرنا

ٹی وی یا ائیر کنڈینشر کے ریموٹ کنٹرول میں بھی بیکٹریا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو انگلیوں کے ذریعے چہرے پر منتقل ہو سکتے ہیں اور کیل مہاسوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

میک اپ کے ساتھ سو جانا

اگر خواتین میک اپ کو صاف کیے بغیر سو جاتی ہیں تو اس سے چہرے کے مسام بند ہو سکتے ہیں جبکہ آئل بننے کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس سے کیل مہاسوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

چہرے کو بہت زیادہ چھونا

بیشتر افراد اپنے چہرے کو گندے ہاتھوں کے ساتھ چھونے کے عادی ہوتے ہیں، چہرے کو ہاتھوں سے چھونے سے جِلد پر چکنائی، گرد اور جراثیموں کی تعداد بڑھتی ہے جس سے کیل مہاسوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ناکافی مقدار میں پانی پینا

جسم میں پانی کی کمی جِلد کی صحت کو متاثر کرتی ہے اور وہ خشک اور زرد نظر آنے لگتی ہے جبکہ کیل مہاسوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

Exit mobile version